یونین کونسل میں سپورٹس کے پروگرام منعقد کروانا میری ترجیح ہوگی شبیر کمبوہ

Published on December 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میں کامیابی حاصل کرکے اپنی یونین کونسل میں نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، میں ماؤں کا مان، بزرگوں کی لاٹھی اور نوجوانوں کا ساتھی بنوں گا، ان خیالات کا اظہار یوتھ کونسلر چوہدری شبیر احمد کمبوہ اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے ، میری کامیابی یقینی ہے۔ کامیابی حاصل کرکے یونین کونسل میں سپورٹس کے پروگرام منعقد کروا کر با صلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دوں گا، نوجوانوں کیلئے کھیل کا گراؤنڈ اور سپورٹس کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کروں گا، عوام اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes