آرمی چیف کی ملائیشین فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں‘ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

02
اسلام آباد (یواین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ آرمی چیف کی ملائیشیا کی فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کی سلامتی سے متعلق کئی مقاصد مشترکہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا میں ہیں۔ ملائیشیا کے آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کی ملائیشیا آرمی کے سربراہ اور ڈیفنس فورسز کے چیئرمین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف کو ملائیشیا کی آرمی کے آپریشنل اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کا ملائیشیا کی آرمی کے سینئر افسران سے علیحدہ سیشن بھی کرایا گیا۔ترجمان کے مطابق ملائیشین آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی گئی۔ ملائیشین فوج کے سربراہ نے خطے میں امن واستحکام کی کوششوں پر آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان فوجی تعاون کے طویل مدتی فریم ورک پر اور دفاعی تعاون کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ملائیشیا کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی سلامتی سے متعلق کئی مقاصد مشترکہ ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes