بلوچستان: بی ڈی ایس اہلکار بم ناکارہ بناتے ہوئے ہلاک

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

05
نصیر آباد:(یواین پی) بلوچستان کا بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کا اہلکار حفاظتی سامان کے بغیر بم ناکارہ بناتے بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ پنہل خان صرف شلوار قمیص میں ہی بم ناکارہ بنانے میں مصروف تھا، اس نے پٹ فیڈر کینال کے بند میں نصب 2 بم ناکارہ بنا دیئے تھے، تیسرا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا اور پنہل خان کی جان چلی گئی۔ دنیا بھر میں بم ڈسپوزل اسکواڈز کو خصوصی لباس اور آلات سے لیس کر کے میدان میں اتارا جاتا ہے، روبوٹس بھی ہوتے ہیں اور جدید سے جدید تر ڈٹیکٹر بھی مگر جعفرآباد کا بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار پنہل خان صرف شلوار قمیض پہن کر ہی بم ناکارہ بناتا رہا۔ پنہل خان اسپیشل برانچ میں تعینات تھاجو جان دے گیا مگر جعفرآباد اور نصیر آباد کی زراعت کو بڑی تباہی سے بچا گیا، اگر ان بموں کے پھٹنے سے پٹ فیڈر کینال میں شگاف پڑجاتا تو ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئے روز سڑک کنارے نصب بم اور بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ان شدت پسندی کے واقعات کا نشانہ اکثر و بیشتر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہوتے ہیں۔ بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں سڑک کنارے نصب بم اور بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات میں کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes