اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تحریک کے دوران شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کا جواب دے دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کوکیا مسئلہ ہے ؟ تاہم فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں اور ابھی کوئی ملی بھی نہیں۔ جب ملے گی تو وہ شادی کر لیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو طلب کرنے کی بڑی جرات کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ عمران خان نے کہا کہ جہلم‘ گجرات اور گوجرانوالہ سے چلنے والی ریلی سے پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے حولے سے پیپلزپارٹی کو اپنی پوزیشن خود واضح کرنا ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کھلاڑیوں کے کپتان نے واضح کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کے خلاف بھی ریفرنس آئے۔ اب وزیراعظم اور ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ احتساب ہوگا تو میں ہی بچوں گا۔