جبکہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو کھیلا جائیگا
ڈبلن (یوا ین پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے (آج) جمعرات کو کھیلا جائیگا ٗ دوسرا ون ڈے 20 اگست کو کھیلے گی،یواین پی کے مطابق دونوں میچزڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔جبکہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 30 اگست کو نوٹنگھم میں میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔