پاکستان نے آئرلینڈ کو 255رنز سے شکست دیدی

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments

Pakistan's Sharjeel Khan (L) plays a shot on the way to scoring a century (100 runs) during the first one day international (ODI) cricket match between Ireland and Pakistan at the Malahide stadium in Dublin on August 18, 2016.  / AFP / PAUL FAITH        (Photo credit should read PAUL FAITH/AFP/Getty Images)

ڈبلن:(یو این پی)  پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئر لینڈ کی ٹیم کو 255رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم محض 82 رنز اسکور کرسکی۔آئرلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے پاکستان نے 338رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آئرلینڈ کی ٹیم 388رنز کا تعاقب کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی اور محض 82 رنز پر پاکستانی شاہینوں کی شاندار بالنگ نے آئر لینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ولسن نے 21 بنائے۔قبل ازیں ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کی وجہ سے میچ فی اننگز 47 اوور تک محدود کردیا گیا۔پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی صرف ایک رن بناسکے،حفیظ نے 37 رنز اسکور کیے جبکہ اوپنر شرجیل خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی اور 125 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے محمد نواز نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑے، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری بنائی۔پاکستان ٹیم چھ وکٹوں پر 347جیل خان، محمد حفیظ، سرفرازاحمد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم ، محمد نواز،عمرگل اور محمد عامر شامل ہیں جب کہ حسن علی پاکستانرنز بناسکی۔ آئرش بولر بیری میک کارتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، شر کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی ان کے اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ شامل تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے طویل ترین دورے پر ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل مختصر سیریز رکھی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog