کراچی(یوا ین پی)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی 5منٹ کی اندرونی کہانی 92 نیوز نے حاصل کرلی، مراد علی شاہ بات نہ سننے پر وزیراعظم سے ناراض ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ میں دوریاں، میاں صاحب کراچی آئے لیکن شاہ صاحب کو وقت نہ دے پائےشاہ صاحب کو شکوہ بھی تھا اور شکایتیں بھی لیکن سب دل میں ہی رہ گیا کیوں کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے صرف پانچ منٹ کی ملاقات کی،جس پر نئے شاہ جی ناراض ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مختصر ملاقات میں وزیراعظم کو فریاد سنادی بولےاسحاق ڈار ہوں، چوہدری نثار یا خواجہ آصف کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا،خواجہ آصف جب بھی ملے،وزیر دفاع کی شکل میں ملے۔ شاہ صاحب نے ایف بی آر کی جانب سے ساڑھے چھ ارب کٹوتی کا معاملہ بھی میاں صاحب کے سامنے رکھ دیا۔ نواز شریف نے تمام باتوں کا دیا ایک ہی جواب بولے دوبارہ کراچی آیا تو آپ کی بات ضرور سنوں گا،جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا موڈ خراب ہوگیا،شاہ صاحب نیشنل بینک کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے، وزیراعظم کو رخصت کرنے کے لیے مراد علی شاہ پہلے گورنر ہاؤس اور پھر کراچی ایئر پورٹ پر ان کا 35 منٹ تک انتظار کرتے رہے ۔ وزیراعظم آئے ہاتھ ملایا اور طیارے پر سوار ہوگئے ۔