ضمنی الیکشن میں کس امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا امیر جماعت اسلامی چیچہ وطنی

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 913)      No Comments

Jamaat-e-Islami Pakistan Flag-744490
چیچاوطنی(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پی پی 224چیچاوطنی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جو انتخابات کے ذریعے ہی تبدیلی چاہتی ہے جماعت اسلامی این اے 162میں کس امیدوار کو سپورٹ کرتی ہے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اس کے لیئے عمرفاروق سردار ،اسد محمود ڈوگر ،مصعب توقیر گجر،اور چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی اپنی شفارشات پیش کرئے گی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمنی الیکشن میں میں کسی بھی امیدوار یا پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیاجائے گا ،الحمداللہ اس حلقے میں جماعت اسلامی کا اتنا ووٹ بینک موجود ہے جو کسی بھی امیدوار کی جیت کو شکست اور شکست کو جیت میں بدل سکتا ہے اس موقع پر محمد مصطفی جٹ ،عدنان بن یوسف ،ابرار خاکی،صفدر ساحل ،عبداللہ جٹ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题