ڈبلن(یو این پی)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے شدید بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ایمپائرز نے دو بار وکٹ اور گراونڈ کا معائنہ کیا ۔ تیز بارش کے بعد ایک بار امکان پیدا ہوگیا تھا کہ میچ شروع ہوجائےگا لیکن بارش رکنے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگئی اور دوسری بار بارش پہلے سے زیادہ تیز تھی جس کی وجہ سے ایمپائرز نے فیصلہ کیا کہ میچ کو منسوخ کر دیا جائے۔اس میچ میں ٹاس بھی نہ کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ پاکستان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 225رنز سے اپنے نام کر کے سیریز جیت گیا ہے۔