سانحہ کوئٹہ کے ملزموں کو جلد کٹہرے میں پیش کرینگے : ثناء اللہ زہری

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

01
 کوئٹہ(یو این پی)وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ کے ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کریںگے  ۔ براہمداغ بگٹی  بھارت کی زبات بولتے ہیں  ۔ لاپتہ افراد کی فہرست میں سے کئی لوگ افغانستان میں سیف ہاوسسز میں رہ رہے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے سہولت کاروں سمیت پچیس افراد قانون کی گرفت میں ہیں۔ ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا براہمداغ بگٹی ان سے بڑے سردار نہیں ہیں ، پاکستان کے فریم ورک میں رہ کر سب سے بات کی جاسکتی ہے۔ ثناء اللہ زہری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں سے کئی لوگ افغانستان میں سیف ہاوسسز میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy