اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کے تمام اہم مقامات پر “سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم وپراسپیکٹس”قائم کردئیے

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 784)      No Comments

AIO
میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پرورگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں
اسلام آباد (یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے جاری ہیں ٗ یونیورسٹی نے داخلے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔ علاقائی دفاتر اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر میں”سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم و پراسپکٹس ” قائم کردئیے ہیں۔ علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریسسز اور فون نمبر ز یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ٗعلاوہ ازیں ٗ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پرورگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں” ۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ٗ حبیب بینک لمیٹڈ ٗ فرسٹ ویمن بینک ٗ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں
داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٗٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431ٗ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432ٗبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435ٗ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes