لہسن بینائی کی بحالی میں میں معاون ہے، ماہرین صحت

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 901)      No Comments

111
لہسن میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے دل کے امراض بھی دور ہوتے ہیں
اسلام آباد (یو این پی)ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ لہسن بینائی کی بحالی میں معاون ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائسدانوں کی تحقیق کے دوارن 800سے زیادہ ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی بینائی ضائع ہوچکی تھی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھانے میں الی سین اور لائینولیم ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لہسن کے استعمال سے خون پتلا ہوتا ہے اور اس میں موجود چکنائی کم ہونے لگتی ہے اور خراب بینائی بھی ٹھیک ہونے لگتی ہے۔لہسن میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے دل کے امراض بھی دور ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار بھی کم ہونے لگتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog