عمران خان 29 اگست کو بورے والہ جلسہ میں کر یں گے

Published on August 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

5
اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تین ستمبر کو ہونے والا پاکستان مارچ اب گوجرانوالہ کی بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع ہوگا اور لاہورمیں اسکی منزل جی پی او چوک ہو گی تاہم قذافی اسٹیڈیم کی بھی تجویز دی گئی کہ پاکستان مارچ کو قذافی اسٹیڈیم ختم کیا جائے ۔ اس حوالے سے قائم کردہ سب کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کے بعض اپوزیشن جماعتوں کے مشورے مسترد کر دیئے ہیں اور تحریک انصاف کا پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کے پی اسمبلی سے قرارداد منظور کرا کر سپریم کورٹ سے رجو ع کر لیا جائے گا ۔ گجرات میں ہونے والا اٹھائیس اگست کا جلسہ جہلم کے ضمنی انتخاب میں پارٹی رہنماوں کی مصروفیات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اب انتیس اگست کو بورے والا میں جلسہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes