پیپلز پارٹی نے ستمبر سے حکومت مخالف تحریک کی تیاری شروع کر دی

Published on August 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

309211_90063979
لاہور (یو این پی)پیپلز پارٹی کی ستمبر میں سڑکوں پر آنے کی تیاری ۔ بلاول بھٹو کی پارٹی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ پنجاب میں جلسوں سے احتجاجی تحریک کی شروعات ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آئندہ ماہ سے احتجاجی تحریک کا ابتدائی پلان یہ تیار کیا ہے کہ عوام کو متحرک کرنے کے لئے پہلے پنجاب میں جلسے کئے جائیں پھر جلسوں کو احتجاجی ریلیوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔ لانگ مارچ کا آپشن بھی کھلا رکھا گیا ہے ۔ دنیا نیوز کو ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جلسوں میں ن لیگ حکومت کی ناکامیوں کو ٹارگٹ کریں گے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کا بھی زور شور سے مطالبہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme