اسلام آباد(یو این پی) : وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن کو سیکرٹری دفاع تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے‘ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آج جمعرات کو وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم خٹک تعینات تھے۔