ڈیرہ غازی خان (یو این پی) تحریک قصاص کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگرپاکستان کو بچانا ہے تو سارے گھناؤنے چہروں سے پردہ اٹھانا ہو گا۔ مکروہ چہرے سازش کے پردے کے پیچھے بیٹھے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اقتدار میں لانے کے لیے بھارت نے اربوں ڈالرخرچ کیے۔ پوری قوم کوسوچنا ہو گا کہ میرے الزام کو نواز شریف نے کبھی مسترد نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے بارے بات کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا متحدہ قائد کے اشتعال انگیزبیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے دشمنی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔