عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر چھریاں، ٹوکے اور مڈھیوں کی فروخت میں اضافہ

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

09
اسلام آباد(یو این پی) عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں چھریاں، ٹوکے اور مڈھیوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کیلئے چھریاں، ٹوکے، مڈھیوں اور چٹائیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ قصابوں اور شہریوں نے نئے آلات و سامان کی خریداری کے علاوہ پرانے آلات کی دھار بنوانے کا بھی عمل شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہارڈویئر اور کٹلری کی دکانوں پر بھی کاروباری سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آبپارہ مارکیٹ کے ہارڈویئر شاپ کے مالک محمد وقاص عباسی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ عید قرباں کے موقع پر ہارڈویئر کی دکانوں پر مڈھیاں اور جانوروں کی مورکھیاں، زنجیریں اور رسیاں وغیرہ فروخت ہوتی ہیں جس کیلئے ہم نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور قصاب جو اجرت پر جانور قرباں کرتے ہیں اور شہری بھی اپنی ضرورت کا سامان خریدنا شروع ہو گئے ہیں۔ دھار بنانے والوں کی دکانوں پر بھی ان دنوں کام کا زیادہ زور ہے۔ دریں اثناءموبائل دھار بنانے والے افراد نے بھی کندھے پر مشین ٹانگے اور سائیکل و موٹر سائیکل پر مشین باندھے افراد گلی محلوں میں بھی صدائیں لگا کر چھریاں، چاقو تیز کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog