سوشل میڈیا پر مجھے کافی پزیرائی مل رہی ہے میری غزلوں اور گانوں کو سننے والوں میں کافی اضافہ ہو رہا ہے
ممبئی (یواین پی)سوشل میڈیا پر مجھے کافی پزیرائی مل رہی ہے میری غزلوں اور گانوں کو سننے والوں میں کافی اضافہ ہو رہا ہے ۔ میرے پرستاروں نے میری اداکاری اور گلوکاری کو بہت پسند کیا ہے وہ میرے فن کی داد دے کر میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہاریواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی معروف گلوکارہ و اداکارہ جنیوا ررائے نے کیا انہوں مزید نے بتایا کہ پاکستان میں بھی ان کی غزلوں اور گانوں کے مداحوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستانی پرستاروں کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قدر کرتے ہوئے ان کی بے لوث محبت کو سلام پیش کرتی ہوں فنکارکے پرستار ہی سرمایہ حیات ہوتے ہیں جب بھی سرحدی پابندیاں ختم ہوئی وہ پاکستانیوں کو ان کی سر زمین پہ آکرسرپرائز دیں گی ۔