مینگلور(یو این پی)مینگلور میں سرنیواس گروپ آف کالجز کی انتظامیہ نے اپنے تمام کالجز میں سرکولر جاری کیا ہے کہ طالبات کلاس اٹینڈ کرنے کے دوران برقع نہیں پہن سکتیں۔ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف مسلمان طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ شخصی آزادی اور مذہبی حقوق سلب کر رہی ہے، کالج انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔