کراچی (یو این پی)سینئر تجزیہ کار شاہین صہبائی کا کہنا ہے کہ زبانی کلامی قطع تعلق کرنے سے بات نہیں بنے گی ، عملی اقدامات بھی نظر آنا چاہیئں۔میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی اپنے قائد الطاف حسین سے زبانی کلامی قطع تعلقی سے بات نہیں بنے گی اس کے عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہییں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے دفاتر کمشنر نے سیل کیے اس کے ارکان اسمبلی کی آیئنی حیثیت الیکشن کمیشن کو واضح کرنا ہو گی ، متحدہ پر پابندی لگی تو ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں۔