سکھر (یو این پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ متحدہ نے لندن سے لاتعلقی کی بات کی ہے۔ تعلق بحال رہے یا لا تعلقی حقیقت میں ہو جائے۔ کچھ بھی چھپ نہیں پائے گا۔ کہتے ہیں حالات پر نظر رکھنا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ متحدہ کا لندن سے رابطہ رہے تو یہ ثابت ہو جائے گا جبکہ اگر فیصلہ سازی سمیت تمام امور پر متحدہ لندن سے لاتعلق رہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن کچھ بھی چھپ نہیں پائے گا۔ حالات پر سب کو نظررکھنا ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ صحت اور تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سول اسپتال میں ادویات وافرمقدارمیں موجودہیں۔ اسپتالوں کی حالت مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف نعرے بازی نہیں کام بھی کرنے کی ضرورت ہے۔ مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ ایسے حالات میں سیاسی پختگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔