پی آئی اے نے جاپان سے آنیوالے مسافروں کیلئے سہولتوں کا اعلان کردیا

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

images
اسلام آباد /کراچی (یوا ین پی)پی آئی آئے نے جاپان سے مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد میں اضافے کے لیے جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد جو پہلے 30کلو فی مسافر تھی اسے بڑھا کر 40کلو کردیا ہے۔بزنس کلاس مسافروں کے لیے سامان کی حد 40کلو سے بڑھا کر اب 50 کلو کردی ہے ، جبکہ ٹوکیو سے کراچی جانے والے مسافروں کو ایک رات اسلام آباد رکنے کے سبب ایئرلائن کی جانب سے ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔اگلے روز مسافر کو کراچی پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا ، پی آئی آئے جاپان کے کنٹری مینجر عبدالجواد خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی آئے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے جہاں انتظامیہ کوششیں کررہی ہے وہیں پاکستانی کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی قومی ایئرلائن سے سفر کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme