سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

11
ریاض (یواین پی)سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس طرح اب سعودی عرب میں حج 11 ستمبر بروز اتوار اور عید الاضحی 12 ستمبر بروز پیر کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لئے سعودی کونسل کا اجلاس کئی گھنٹے سے جاری تھا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کسی جگہ سے چاند کی شہادت موصول نہ ہوئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ اعلان جلد متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog