مودی ہو ”را“ ہو یا کوئی اور، دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے : آرمی چیف

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

5
گلگت(یواین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ وہ گلگت میں چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیک) سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا پورے یقین کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ ”را“ ہو، مودی ہو یا کوئی اور دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرے گا جیسے دوسری طرف چین کا علاقہ ہے۔ چینی قیادت بھی چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کو آرمچی کی طرح ترقی دی جائے۔کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ جفاکش کوئی نہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ضرب عضب پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقاکی جنگ ہے۔ اس کو اسی طرح لڑیں گے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور ایسے نہیں کر سکا۔ کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ختم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes