احتساب ریلی کی تیاریاں، کپتان سے پہلے کپتان کا کنٹینر لاہور پہنچ گیا

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

08
لاہور(یواین پی)تحریک انصاف کی پانامہ لیکس کے خلاف جدوجہد تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ کپتان کا کنٹینر اسلا م آباد، پشاور اور راولپنڈی کے بعد اب لاہور میں ڈیرہ لگائے گا۔ تین ستمبر کو کپتان ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ ہیلی پیڈ شاہدرہ میں عبد الرزاق اسٹیڈیم میں تیار کر لیا گیا ہے۔ شاہدرہ سے کپتان عمران خان کنٹینر بس پر سوار ہونے کے بعد بھاٹی گیٹ، ناصر باغ، جی پی او چوک اور چئرنگ کراس پہنچیں گے۔ اختتامی تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان چیئرنگ کراس پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme