دہشت گردوں کے آخری قدم تک ان کا پیچھا کریں گے : وزیرداخلہ

Published on September 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

1
مردان (یواین پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پشاور‘ بنوں اور مردان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں لیکن حکومت دہشت گردی کو منطقی انجام پر پہنچا کر دم لے گی۔ شہداءکاخون وزیر اعظم ہی نہیں پوری قوم پر قرض ہے۔ دہشت گرد سن لیں! دہشت گردی کے واقعات کے باوجود عدالتیں بند کی جائیں گی نہ سکول۔ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست کرنیوالے پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مردان میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا فاٹاکے لوگ سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ شہداءکی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہوا۔ مردان میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے‘ دہشت گرد مسلمان تو دور کی بات انسان بھی نہیں۔ انہوں نے کہا ہمسایہ ملک کی کوشش ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو اکٹھا کر کے مایوسی پھیلائی جائے لیکن خیبرپختونخوا میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کسی ایک چہرے پر بھی مایوسی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو دہشت گردی آسمان کو چھو رہی تھی‘ قوم مایوس ہو چکی تھی۔ دو ہزارتیرہ میں دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے باقاعدہ پالیسی بنی۔ اب ہفتوں یا مہینوں بعد دہشت گردی کا واقعہ ہو تا ہے۔ دہشت گردوں کو شکست ہو چکی لیکن یہ جنگ ختم نہیں ہوئی۔ کسی بھی ایسے واقعے کے بعد قوم کی جانب سے اتحاد کا پیغام جانا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme