صوابی(یواین پی) کیڈٹ کالج میں فوڈ پوائزننگ کے باعث 500 طلبا کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے اچانک 500 طلبا کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق طلبا کو مردان میڈیکل کمپلیکس، ڈی ایچ کیو اور سی ایم اسپتال منقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام طلبا فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔