اسلام آباد(یو این پی) پی آئی اے کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینٹر مشاہد اللہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں ارکان نے پی آئی اے کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم چیئرمین پی آئی اے نے میڈیا سے بات چیت میں خوش خبری سنائی کہ بوئنگ کمپنی سے آٹھ نئے 787 جہاز خریدنے کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ آئندہ سال جون میں پہلا جہاز آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہازوں کو نقصان پہنچانے اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔