متحد ہوکر ملک کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا : مراد علی شاہ

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

images
کراچی(یوا ین پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے65ء کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا،متحد ہوکر ملک کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم دفاع پر مسرور بیس میں ایئرشو کا افتتاح کیا تو اندر کا پائلٹ جاگ گیا، شاہ صاحب جےایف تھنڈر میں سوار ہوئے اور دل کی مراد پوری کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نےاسٹالز کا دورہ کیا اور جنگی سازو سامان کا معائنہ بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ پینسٹھ کی جنگ میں فضائیہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،مسلح افواج نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات کی بدولت اہم کامیابیاں نصیب ہوئیں،ملک کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme