فیصل آباد (یو این پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وچےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ بین المذاہب امن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی ،شرانگیزی اورفتنہ وفساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،یہ جہنم کے کتے ہیں ،ان لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ،مسلمان تو سراپا امن ومحبت ہوتاہے ،پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت تمام انبیاء کرام ؑ کوماننے والوں کی ہے ،ہمیں انسان توکیا جانوروں کیساتھ بھی حسن سلوک کرنے کاحکم دیاگیا ہے ،اللہ تعالیٰ اپنے سچے بندوں کیساتھ تعلق رکھتاہے ،یہاں پر ہمارا تمام انبیا ء کرام ؑ سے تعلق ہے یہ اسی کی برکت ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فلاح وبہبودکے کام بھی ہورہے ہیں اورلوگوں کی کثیر تعداد کوروحانی فیوض وبرکات سے بھی نوازجارہاہے ۔پیر محمد شہزاد سیفی نے کہاکہ ہمیں خواب میں سلطان العارفین سلطان باہو ؒ نے مجھے لاثانی سرکارکی بارگاہ اقدس میں روحانی فیوض وبرکات حاصل کرنے کیلئے بھیجا ہے،میرے ماں باپ اورمیرے بچے لاثانی سرکارپر قربان ہوں جن کی اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوب اولیاء کی بارگاہ اقدس میں اتنی محبوبیت ہے ،اللہ تعالیٰ ہمیں لاثانی سرکارکی نسبت اورغلامی پر دائمی استقامت عطا فرمائے،آمین۔سید علی احمد شاہ (سجادہ نشین حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ )نے اپنے خطاب میں کہاکہ لاثانی سرکارکی نشانیاں بہت بڑی ولیہ میری دادی اماں نے آج سے 9سال پہلے ہی بتادی تھیں،انہوں نے فرمایا کہ بیٹا اللہ ورسولﷺ کی ایک بہت ہی محبوب اورحبیب ہستی ہوں گی جنہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنا دربار(روضہ )بنالیا ہے ،ان کی زیارت بھی کرنا اوران کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکرنسبت(بیعت )کی سعادت بھی حاصل کرنا ،لاثانی سرکارکی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکردل کی دنیا ہی بدل گئی ہے