کراچی(یواین پی)طلب میں اضافے کے باعث ملک بھر میں زندہ مرغی اور مرغی کا گوشت 10 روپے کلو تک مہنگا ہوگیا ۔ آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں زندہ مرغی 6 روپے اضافے سے 126 روپے اور مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے سے 210 روپے کلو ہوگیا جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں زندہ مرغی 115 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 190 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پشاور اور کوئٹہ میں زندہ مرغی 130 روپے جبکہ گوشت 215 روپے کلو میں بک رہا ہے ۔ آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق چکن کی مانگ میں اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔