کراچی(یواین پی) اقوام متحدہ نے پاکستان کو لڑکوں اور لڑکیوں کی سیکنڈری ایجوکیشن میں 60 سال پیچھے قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2016 کے مطابق پاکستان سیکنڈری ایجوکیشن کے اہداف میں ابھی بھی ساٹھ سال پیچھے ہے۔ دیہی علاقوں کے مردوں میں شرح خواندگی 64 فیصد ہے جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ کو معیاری سہولیات بھی نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے اکثریت شعبہ تدریس سے دور بھاگتی جا رہی ہے۔ پاکستان سمیت 32 ترقی پذیر ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 38 فیصد گھروں میں کمپیوٹر ہوتا ہے جبکہ 44 فیصد کبھی کبھار ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔