اوباما نے پہلی بار مسلمان فیڈرل جج نامزد کر کے امریکی تاریخ بدل دی

Published on September 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

2
 نیویارک(یواین پی) امریکی صدر باراک اوباما نے تاریخ رقم کردی۔ امریکا میں پہلی بار کسی مسلمان کو فیڈرل جج نامز د کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے عابد ریاض قریشی کو پہلا مسلم فیڈرل جج نامزد کر دیا ہے۔ کانگریس کی منظوری کے بعد عابد ریاض قریشی پہلے مسلم اور پاکستانی نژاد امریکی فیڈرل جج ہوں گے۔صدر اوباما کا کہنا ہے کہ امید ہے عابد قریشی دیانت داری سے فرائض انجام دیں گے۔ امریکا میں مقیم مسلمان وکلاءنے بھی اوباما کے اس فیصلے کو سراہا ہے لیکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شور مچا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ایک مسلمان جج انہیں شفاف انصاف فراہم نہیں کر سکتا۔ اس سے قبل بھی وہ لاطینی فیڈرل جج پر اس قسم کا الزام لگا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme