لاہور(یواین پی)ایل پی جی مافیا شہر میں سرگرم ہو گیا، دس روز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کر دیا گیا۔پانچ روپے اضافے کے ساتھ قیمت نوے روپے فی کلو ہو گئی۔تفصیلات کےمطابق عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں دوسرے ناجائز منافع خور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں وہیں ایل پی جی مافیا بھی سرگرم ہو گیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روز میں چوتھی بار اضافہ کر دیا گیا۔ اس وقت شہر میں ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کے ساتھ قیمت نوے روپے فی کلو ہوگئی۔ گھریلو سلنڈر انسٹھ روپے اضافے کے ساتھ ایک ہزار باسٹھ روپے جبکہ کمرشل سلنڈر دو سو بائیس روپے اضافے کے ساتھ چار ہزار پانچ روپے کا ہوگیا۔ ضلعی انتطامیہ نے دو روز قبل ایل پی جی کی قیمت ستتر روپے فی کلو گرام مقرر کی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جا سکا۔