اسلام آباد(یو این پی )عیدالاضحی کی آمد اور بکروں ، چھتروں ، دنبوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے انفرادی قربانی کی سکت نہ ہونے کے باعث بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث بڑے جانوروں خصوصاً گائے ، بچھڑا ، ویڑھ ، اونٹ وغیرہ کی قربانی کی شرح امسال بہت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ یو ا ین پی کے سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکروں ، چھتروں ، دنبوں کی قیمتیں 40سے 60ہزار روپے تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گائے ، ویڑھ ، بچھڑے کی قربانی میں فی کس حصہ کی شرح 8000 سے 12000 روپے تک ہے جس سے فرزندان اسلام کا اجتماعی قربانی و سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا فریضہ پورا ہو جائے گا۔