وہاڑی( یواین پی) قائمقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر تنویر الرحمن نے وہاڑی میں نجی پارک کا معائنہ کیا اور پارک میں نصب جھولوں کا جائزہ لیاانہوں نے پارک کے مالک سے جھولوں کی فٹنس بارے دریافت کیا تو مالک نے بتایا کہ وہ مکینیکل انجینیئر سے چیک کروا چکے ہیں دو جھولوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ باقی چار جھولے اور ٹرین درست حالت میں قابل استعمال ہیں اور مکینیکل انجینیئر کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ بھی ان کے پاس موجود ہے اس دوران ٹی ایم اوراؤ نعیم خالد، ٹی او آئی اینڈ ایس نجیب الرحمن بھی موجود تھے ڈی سی او تنویرالرحمن نے کہا کہ انسانی زندگی سے زیادہ کوئی شے قیمتی نہیں تفریح عوام کا حق ہے لیکن تفریح کے دوران عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہیے دریں اثناء انہوں نے عیدگاہ کا معائنہ کیا اور عیدگاہ سمیت بڑی مساجد کی جانب جانے والے راستوں پرصفائی کا معائنہ کیا ڈی سی او نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور کانگو وائرس کے انسداد کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے شہر میں ٹی ایم اے کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے قائم کئے گئے پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا اورٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے ایام میں صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔