لاہور (یواین پی) سوشل میڈیا پر عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے آ گئے۔ کپتان نے سوشل ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ظالما ! ساڈے پیسے لوٹا دے۔ لیگی رہنما بھلا اس بات پر کہاں خاموش رہنے والے تھے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جھٹ سے جواب دیا کہ مسٹر خان! امید کرتی ہوں آپ اپنی بے توقیری کے مزے لے رہے ہوں گے۔