گلوکارہ آشا بھوسلے نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Published on September 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

06
ممبئی(یواین پی)  برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ وہ 73سال سے گا رہی ہیں مگر پاکستان میں جا کر گانے کی خواہش ہے۔ کہتی ہیں پاکستان سے جو محبت ملی وہ قرض ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں اپنے آخری شو کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز ان کے کیرئیر کا لندن میں آخری کنسرٹ ہو گا تاہم بھارت میں گاتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آخری سانس تک گاتی رہیں۔ پاکستان سے ہمیشہ محبت ملی ہے جو قرض ہے۔ آشا بھوسلے نے اس موقع پر میڈم نور جہاں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان سے احترام کا رشتہ تھا۔ راحت فتح علی خان کو عصرحاضر کا بہترین سنگر قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے عاطف اسلم کو بھی باصلاحیت قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes