لاہور‘ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت گرگئی، ایک مزدور جاں بحق،2زخمی

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

2
لاہور(یوا ین پی)لاہور میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔گزشتہ روزلاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکے سے فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے سے فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آگر گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک مزدور خضر کی نعش نکال لی گئی جبکہ دیگر دو مزدوروں کوزخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes