پشاور میں گاڑی پر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

5
واقعہ چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا ، ملزمان فرار، سرچ آپریشن شروع
پشاور (یو این پی)پشاور میں اتوار کے روز صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس سٹیشن خزانہ کے زرائع کے مطابق۔ اتوار کے روز صبح سات بجے چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود لنڈی سڑک کے مقام پے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد نے ایک سوزوکی کیری ڈبے پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد محمد اقبال سکنہ چکوال ، محمد فرید سکنہ کہوٹہ اور عبد الرحمان جاں بحق ہو گئے ۔یہ افراد قریبی ڈیری فارم سے دودھ لے کر آرہے تھے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کیلئے نائن ایم ایم اور30 بور کے پستول استعمال کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题