کراچی(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سنیٹر سعید غنی اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کی برسی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو طاقت کا مظاہرہ بھی کرے گی۔سنیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کراچی کے مسائل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، کراچی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے علاوہ 10 ارب روپے سے رواں سال 30 جون تک سڑکیں اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے مکمل کئے جائینگے۔اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی کو ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، حیدر آباد میں نون لیگ کا کوئی وجود نہیں ہے، ایک مسافر پردیسی سیاستدان بلاوجہ شور کر رہا ہے، پیپلز پارٹی کی کسی سے دشمنی نہیں، ہم جمہوریت کی خاطر تنقید برداشت کرتے ہیں۔