لاہور(یو این پی)تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کیلئے چندہ مہم چلائے گی ۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔چندہ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین، علیم خان اور عمران اسماعیل کو مل گئی ہے ۔ دوسری طرف کئی شہروں میں عمران خان خود بھی فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔