اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی کی ملاقات۔ خطے میں قیام امن اور دوطرفہ تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق جنرل صالح ذکی کی سربراہی میں ترک وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وفدکی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میںدوطرفہ امور‘ دفاعی معاملات اور باہمی سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن واستحکام اور دوطرفہ تربیتی امور بھی زیربحث آئے۔ جنرل صالح ذکی کو پاک فوج کے آپریشنل‘ انٹیلی جنس اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترک وفد نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ وفدنے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وفد پبی میں قائم قومی انسداد دہشت گردی سنٹر کا دورہ بھی کریگا۔