اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سات خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے قاسم طوری، عابد علی اور محمد دانش شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی۔