نئی دہلی:(یو این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ اڑی واقعہ میں پاکستانی اسلحہ ملنے کا کبھی دعویٰ نہیں کیا ہے اور نہ پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا ہے، غیر ملکی رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں اڑی حملے میں پاکستانی اسلحہ کو استعمال کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، بھارتی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت سرکار نے اڑی واقعہ میں پاکستانی اسلحہ ملنے کا نہ دعویٰ کیا ہے اور نہ حملہ آوروں سے پاکستانی اسلحہ پکڑے کا کوئی دعویٰ کیا ہے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو خبردار کیا کہ آئندہ کے لئے بھارتی فوج سے متعلق خبروں پر وزارت دفاع سے ردعمل لے کر چلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوڑی حملے میں کچھ غلط ضرور ہوا ہے، ان کا اشارہ شاید سیکورٹی خامی کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیا گیا بیان کہ واقعہ میں ملوث ملزمان سزا سے بچ نہیں پائیں گے، یہ بیان خالی نہیں جانے دیا جائے گا۔ مستقبل میں یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔