پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا بھارت کبھی مقابلہ نہیں کر سکتا:ماریہ واسطی

Published on December 4, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

\"11\"

لاہور ۔۔۔  معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا بھارت کبھی مقابلہ نہیں کر سکتا‘ کچھ غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانوں کا شکار ہوئی ورنہ آج فلم انڈسٹری بھی عروج پر ہوتی‘ پاکستانی ڈرامے سبق آموز کہانیوں پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ بھارتی ڈرامے صرف نام کے ہی ڈرامے رہ گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ میں جب پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں اور ڈرامہ انڈسٹری کی بلندی دیکھتی ہوں تو میں خدا کا بہت زیادہ شکر ادا کرتی ہوں کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ڈراموں سے مقابلہ کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ ہمارے ڈرامے سبق آموز کہانیوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور دیکھنے والے ایک اچھا تاثر لیتے ہیں جبکہ بھارتی ڈرامے اب صرف نام کے ڈرامے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری پر بھی عروج ہو اور ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم انڈسٹری بھی اپنا نام پیدا کرے۔ کچھ غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری پر زوال کے بادل چھائے ہیں لیکن اگر سب ایک ہو جائیں تو پاکستانی فلم انڈسٹری آج بھی اپنام مقام بنا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme