برینڈن میکلم لاہور قلندرز کے نئے کپتان مقرر

Published on September 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

66
لاہور (یو این پی) اظہر علی کی چھٹی‘ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور ٹی ٹوینٹی کے دھواں دار بلے باز میکلم کو لاہور قلندر کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ میکلم ٹیم کے تربیتی فرائض بھی سرانجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید نے لاہور پریس کلب میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے برینڈن میکلم کو اظہر علی کی جگہ لاہور قلندر کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میکلم کو یہ ذمہ داری دو سال کیلئے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر ایسی ٹیم بنائیں گے جو آئندہ پی ایس ایل میں کامیابی حاصل کرے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے پورے پاکستان سے ایک لاکھ نوجوان کھلاڑیوں کا ایڈیشن کیا جن میں سے دو کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی لاہور قلندر ٹیم کا حصہ رہیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy