بھارتی فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ؛ پرافول بخشی

Published on September 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

4
نئی دہلی(یوا ین پی) بھارت کے ونگ کمانڈر پرافول بخشی نے ایک بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کر لیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی پوزیشن انتہائی گھمبیر ہے اور ہم اس وقت پاکستان پرحملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ جب چینل کے اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا بھارت پاکستان پر اسٹرٹیجک اٹیک کر سکتا ہے؟ اور اگر کرتا ہے تو وہ کتنی دیر تک سسٹین کر سکتا ہے؟ اس کے جواب میں ونگ کمانڈر، پرا فول بخشی نے کہا کہ یہ تو اب بہانے ڈھونڈنے والی بات ہے اور یہ بات سچ ہے پہلی مرتبہ کسی نے سچ بات کی ہے۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل بھنوا نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ہماری پوزیشن اتنی گھمبیر ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ فرنٹ وار کر ہی نہیں سکتے ۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل بھنوا نے کہاکہ ہمارے ایر کرافٹ 44 سے کم ہو کر 33 رہ گئے ہیں اور مزید کم ہونے والے ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ 45 اور لے لیں گے کہ حکومت نے 42 کا وعدہ کیا ہے جبکہ ابھی یہ 35 ہیں گیپ اتنا زیادہ ہے کہ پُر نہیں ہو سکتا۔ آپ چائنہ پاکستان کی بات کرتے ہیں چین اپنا 75 سے 80 فیصد سازو سامان خود بناتا ہے۔ ہم سارا خریدتے ہیں آپ کب تک اور کیا کیا خریدتے رہیں گے اور کتنا خریدیں گے۔ پاکستان اور چین مل کر بنا رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کر رہے اور پاکستانی طیاروں کی پائیداری اور نشانہ بنانے کی صلاحیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے برابر ہے جبکہ ہمارے پاس اس قسم کے طیارے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کی صورت میں نہیں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes