جھنگ پولیس غریب کسان کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کے وقوعہ میں جانبدار ی کا مظاہرہ کررہی ہے ر عامر محمود شاکر نول

Published on September 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

Kisaan
جھنگ ( یواین پی) پاکستان کسان اتحاد جھنگ کے ضلعی صدر عامر محمود شاکر نول اور جنرل سیکریٹری مہر واجد نول نے کہا ہے کہ جھنگ پولیس ایک با اثر بیورو کریٹ اور مقامی ایم این اے کے بھتیجے کی ایک غریب کسان کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کے وقوعہ میں جانبدار ی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ وقوعہ کے تین ماہ بعد بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے سات روز کے اندر مقدمہ درج نہ کیا تو پھر حالات کی ذمہ داری مقامی پولیس پر ہو گی اور اس بات کا فیصلہ پھر جھنگ کے ہزاروں کسان کریں گے کہ ایوب چوک بند کرنا ہے یا پھر ڈی پی آفس۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے پریس کلب جھنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن صوفی ثناء اللہ رانجھا ایڈووکیٹ ، تحصیل صدر کسان اتحاد مہر نذیر احمد کانواں اور بڑی تعداد میں کسان بھی موجود تھے۔ عامر محمود شاکر نول نے کہا کہ یکم جولائی کو شیخ ظفر اقبال نامی بیورو کریٹ نے ناصر نامی کسان کے ڈرائیور کو جو ٹریکٹر ٹرالی پر اینٹیں لاد کر جا رھا تھا کو اپنے گن مینوں سے تشدد کا نشانہ بنوایا اور انیٹیں راستے میں اتار کر ٹریکٹر ٹرالی اپنی رائس ملز میں لے جا کر کھڑی کر دی جو بعد ازاں مقامی پولیس نے اس کی ملز سے برآمد کر لی اور تھانے لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ وقوعہ کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست تھانے دی گئی لیکن ابھی تک مقدمہ درج ہی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پولیس نے مذکورہ ٹریکٹر ٹرالی بھی تھانے سے غائب کر دی ہے جو مدعی کو نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سات روز کے اندر متاثرہ شخص کو انصاف فراہم نہ کیا گیا اور شیخ ظفر اقبال و دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو پھر جھنگ کے کسان اور وکلاء مل کر سڑکوں پر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes