مظفرگڑھ : ایک تولہ سونا کھوٹا نکلا‘ دلہن والوں کا رخصتی سے انکار

Published on September 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

4
مظفرگڑھ(یوا ین پی)  ایک تولہ سونے نے رشتے میں کھوٹ ملادی۔ مظفرگڑھ میں ایک تولہ سونے کے تنازع پر دلہن والوں کا رخصتی دینے سے انکار۔ شجاع آباد کا دولہا مظفرگڑھ سے دلہن لیے بغیر خالی ہاتھ لوٹ آیا۔ تفصیلات کے مطابق گئے تو تھے بڑے مان سے دلہن لینے مگر ایک ایسا تنازع کھڑا ہو گیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔الزام لگا کہ جو سونا لڑکی کو دیا گیا اس میں سے ایک تولہ سونا کھوٹ ملا ہے یعنی خالص نہیں۔ یوں ایک تولہ سونے نے رشتے میں کھوٹ ملادی۔ دلہن والوں نے رخصتی دینے سے صاف انکار کردیا۔ شجاع آباد کا دولہا مظفرگڑھ سے دلہن لیے بغیر خالی ہاتھ لوٹ آیا۔بارات لے جانے پر خرچ آیا پانچ لاکھ مگر خالی ہاتھ واپس آنے پر دولہے میاں غم سے نڈھال ہو گئے اور دوستوں کے سامنے آنسو بھی بہا دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes